ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مقامی لوگوں کو70 فیصد روزگار فراہم کرنے پر غور: سنتوش لاڈ

مقامی لوگوں کو70 فیصد روزگار فراہم کرنے پر غور: سنتوش لاڈ

Mon, 26 Dec 2016 21:32:38  SO Admin   S.O. News Service

بنگلور:26/دسمبر(ایس او نیوز)وزیر محنت سنتوش لاڈ نے آج بتایا کہ سرکاری سہولیات ومراعات سے استفادہ کرنے والی ریاست کی صنعتوں میں مقامی کنڑیگاؤں کو روزگار میں 70 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے پر غور کیا جارہاہے۔ اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ اگر صنعتوں کے ذریعہ روزگار فراہم نہیں کیاگیا تو ان پر کس نوعیت کی کارروائی کی جاسکتی ہے اس پر محکمہئ قانون کے ساتھ تبادلہئ خیال کیاجارہاہے۔ اس عمل کی تکمیل کے بعد کابینہ میں فیصلہ لیتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کیاجائے گا۔انہوں نے بتایاکہ صنعتوں میں مقامی کنڑیگاؤں کو سی اور بی زمرے کی ملازمتوں میں 50 فیصد اور اے بی زمرے کی ملازمتوں میں 20 فیصد ریزرویشن فراہم کرنا حکومت کا منصوبہ ہے۔ ریاست میں تقریباً 16ہزار صنعتیں موجود ہیں، یہاں پر ترجیحی بنیاد پر کنڑیگاؤں کو روزگار فراہم کرنے کے مقصد سے مسودہ تیار کیاجارہاہے۔ اسی طرح فی الحال ان صنعتوں میں کتنے کنڑیگابرسر روزگار ہیں اس کا سروے کیاجارہاہے۔ ان کے مطابق ریاست میں نئے آئی ٹی آئی کالجوں کے قیام کی منظوری کیلئے 70 عرضیاں موصول ہوئی ہیں، جس پر محکمہئ مالیات سے تبادلہئ خیال کے بعد فیصلہ لیا جائے گا اور خستہ حال آئی ٹی آئی کالجوں کی مرمت کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وزیر موصوف نے بتایاکہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو فنی مہارت سمیت مختلف تربیتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ 


Share: